موسم

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشوں کی خوشخبری سنادی

کراچی: ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے شہر قائد میں جمعہ سے بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق مون سون کا سسٹم 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور26 جون سے یہ سسٹم سندھ پر اثرانداز ہونا شروع ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ جمعہ سے کراچی میں بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ ہفتے اور اتوار کو بارش کا امکان زیادہ رہے گا،  اس دوران  شہر میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker