انٹرنیشنل

پی کے کے کی 47 برس سے جاری دہشت گردی اختتام کو پہنچ گئی، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان  نےاپنےبیان میں کہا 47 برس سے جاری دہشت گردی اختتام کو پہنچ گئی،ایک خونریز ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

کالعدم تنظیم پی کے کے کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے بعد پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات یا کچھ دو کچھ لو والا معاملہ نہیں کیا,پی کے کے کے خاتمے سے نہ صرف ترکیہ بلکہ شام اور عراق کیلئے بھی ترقی کے دروازے کھل گئےہیں۔

پی کے کے کے 30 جنگجوؤں نے ترکیے کے خلاف کئی دہائیوں سے جاری مسلح تحریک کے خاتمے پر علامتی طور پر اپنے ہتھیار جلا دئیے تھے،

انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے ہتھیار، آپ کی موجودگی میں، خیر سگالی اور عزم کے اظہار کے طور پر رضاکارانہ طور پر تباہ کر رہے ہیں‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker