پاکستان

ہمیں حضرت عمرؓ کا انصاف اور صدیق اکبرؓ کی صداقت اپنانا ہوگی، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں حضرت عمرؓ کا انصاف اور صدیق اکبرؓ کی صداقت اپنانا ہوگی، آئندہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد فرخ کھوکھر کے حوالے ہوگیا ہے، مولانا مفتی محمود نے جو علم اٹھایا تھا وہ اسے بلند رکھیں گے، فرخ کھوکھر کی شمولیت خطے کے لئے تبدیلی ہے۔

یہ بات انہوں نے فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں، فرخ کھوکھر پاکستان میں شریعت کے نفاذ کے لیے کام کرے گا، اسلامی نظام کا معاملہ  ہو، آئین کو اسلامی بنانے کا معاملہ ہو یا اسمبلی میں ختم نبوت کا مسئلہ ہو، جے یو آئی ہمیشہ فرنٹ پر ہوتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ دنیا میں آج توہین ناموس رسالت پر حملے ہورہے ہیں، پاکستان میں ایک لابی ایسا ماحول بنا رہی ہے، ہائی کورٹ متنازع فیصلہ واپس لے وگرنہ سپریم کورٹ کی طرف فیصلہ لینا پڑے گا اگر ختم نبوت کا احترام نہیں وہاں جرات مندانہ جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، عوام کے حقوق ملنے چاہئیں وگرنہ ہم چھین لیں گے، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، قوم مفلوج بن گئی ہے، جب تک انقلاب تبدیلی نہیں لائیں گے حقوق نہیں ملیں گے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں حضرت عمرؓ کا انصاف اور صدیق اکبرؓ کی صداقت اپنانا ہوگی، آئندہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد فرخ کھوکھر کے حوالے ہوگیا ہے، مولانا مفتی محمود نے جو علم اٹھایا تھا وہ اسے بلند رکھیں گے، فرخ کھوکھر کی شمولیت خطے کے لئے تبدیلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker