Khyber Pakhtunkhwa

مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 خوارجی ہلاک، 8 گرفتار

خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع مالاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک اور 8 کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع مالاکنڈ میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 خوارجی دہشتگرد ہلاک اور 8 گرفتار ہوئے۔

مشترکہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے علاوہ پولیس، لیویز اورسی ٹی ڈی نے بھی حصہ لیا۔

مقامی افراد نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker