بلوچستانQuetta

بلوچستان گرینڈ الائنس کور کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

حکومتی کمیٹی کے ساتھ اب تک کی پیش رفت اطمینان بخش قرار۔

میر شعیب نوشیروانی کی کوئٹہ واپسی تک انتظار کا فیصلہ۔

حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک کی صورت میں ملازمین کو سخت ترین لائحہ عمل کے لئے تیار رہنے کی ہدایت۔

ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت کا اعلان۔

بلوچستان گرینڈ الائنس کے کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت آرگنائزر پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ منعقد ہوا جس میں الائنس میں شامل تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان گرینڈ الائنس کے چارٹر اف ڈیمانڈ بلخصوص وفاق کے طرز پر ڈی آر اے کے لئے بلوچستان کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پر حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی و گرینڈ الائنس کمیٹی کے درمیان اب تک ہونے والی پیش رفت پر پروفیسر عبدالقدوس کاکڑ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ شرکاء نے تمام معاملات پر سیر حاصل بحث کی اور متفقہ طور پر ذیل فیصلے کئے گئے۔
1۔ حکومتی کمیٹی کے ساتھ اب تک کی پیش رفت کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا۔
2۔ بلوچستان گرینڈ الائنس کی کوشش ھے کہ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہوں لیکن ملازمین کے جائز حق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔
3۔ کمیٹی کے سفارشات پر عملدرآمد میں تاخیر پر شدید بے چینی کا اظہار کیا گیا ۔چونکہ کمیٹی کے چیئرمین میر شعیب نوشیروانی کی ناگزیر نجی مصروفیت کی بناء پر کوئٹہ میں عدم موجودگی تاخیر کا سبب بنی ہے لہذا اجلاس کے شرکاء نے متفقہ فیصلہ کیا کہ چیئرمین کمیٹی کے آنے تک انتظار کیا جائے گا۔
4۔ گرینڈ الائنس کے دیگر ڈیمانڈز اور تنظیم کے مالی معاملات کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
5۔ ملازمین حکومت کے ساتھ کسی بھی ڈیڈ لاک کی صورت میں ہر قسم کے احتجاج اور سخت ترین لائحہ عمل کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں۔
6۔بلوچستان گرینڈ الائنس وائی ڈی اے کے جائز مطالبات کے مکمل حمایت و تائید کرتی ہے۔

علاوہ ازیں چونکہ بلوچستان گرینڈ الائنس کا احتجاج ختم نہیں بلکہ موخر کیا گیا ہے اور یہ کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے قیام کا مقصد صرف ڈی آر اے کا حصول نہیں بلکہ یہ الائنس بلوچستان کے ملازمین کے بقاء کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے بنائی گئی ہے اور اس سلسلے میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی یے لہذا تمام اضلاع کو تاکید کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں بلوچستان گرینڈ الائنس کو منظم، فعال اور مستحکم کریں۔ اپنے مشترکہ اجلاس طلب کریں، ضلعی سطح پر گذشتہ احتجاجی تحریک کی کمی کوتاہیوں کو دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں، گرینڈ الائنس کی پھر سےصف بندی پر خصوصی توجہ دیں، ملازمین کے ساتھ رابطوں کو تیز تر کرتے ہوئے ان کو تمام صورت حال سے آگاہ کریں۔

جاری کردہ
حاجی علی اصغر بنگلزئی
جنرل سیکرٹری بلوچستان گرینڈ الائنس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker