بزنس

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1 لاکھ 47 ہزار پوائنٹس کی اہم حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1لاکھ47ہزار پوائنٹس کی اہم حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلےروز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،دوران ٹریڈنگ کاروبار 500 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے بعد 100 انڈیکس 147075 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر جمعہ کو مارکیٹ منفی رہی اور 147000 پوائنٹس کی حد سے نیچے آ گئی تھی۔

دوسری جانب گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نےکراچی میں ورکشاپ سےخطاب میں کہا اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی بہت گنجائش موجود ہے،اسٹاک مارکیٹ بڑھنے سے کارپوریٹ سیکٹرکو بھی سپورٹ ملتی ہے،اسٹاک مارکیٹ کی ترقی میں بینکس بہت اہم کرداراداکرسکتےہیں،کیپٹل مارکیٹ کی ترقی سے معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker