بزنس

پاکستان میں کاروباری حالات بہتر اور قرض کا منظر نامہ مضبوط ہوا ہے: فچ

کراچی: عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کا کہنا ہے پاکستان کے بینک کاروباری حجم بڑھانے کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق معاشی دباؤ کم، کاروباری حالات بہتر اور پاکستان کا قرض منظر نامہ مضبوط ہوا ہے، پاکستان کی معاشی بحالی مشکل دور اور بلند افراط زر کے بعد آئی ہے، حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد ہو جائے گی۔

فچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کی قرضوں کی طلب بڑھے گی، بینکوں کی بڑی سرمایہ کاری حکومتی سکیورٹیز میں ہے، بینکوں نے ریاستی اداروں کو بڑے قرض فراہم کر رکھے ہیں، مشکل حالات میں بینکوں کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ بینکوں کے غیر فعال قرضوں کا تناسب 7.6 فیصد سے کم ہوکر 7.1 فیصد ہوا ہے، پاکستان کے بینک کاروباری حجم بڑھانے کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker