کھیلکرکٹ

پی سی بی کا پی ایس ایل کے 10 سال پر ڈاکیو مینٹری بنانے کا فیصلہ

لاہور : کرکٹ بورڈ نے  پاکستان سپر لیگ کے 10 سالوں پر ڈاکیو مینٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے 10 سال پر ڈاکیو مینٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ دستاویزی  فلم  پی ایس ایل کے 2016 سے 2025 تک کے سفر کے اتار چڑھاؤ اور کامیابیوں پرمبنی ہوگی۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ  ڈاکیومینٹری پی ایس ایل کی دبئی سے پاکستان منتقلی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانے جیسے چیلنجز پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکیو مینٹری میں   کووڈ کے دنوں میں پی ایس ایل کو درپیش چیلنجز اور ان مقابلوں کا بھی خصوصی ذکر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ  پی ایس ایل دنیا کی بڑی لیگز  میں ٹاپ پر کیسے آئی یہ  سارا خلاصہ  بیان کیاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker