انٹرنیشنل

بھارت کو جہاں سے سستا تیل ملا، وہیں سے خریدے گا: بھارتی سفیر

روس میں بھارت کے سفیر  ونے کمار نے  کہا ہےکہ بھارت کو بھی جہاں سے سستا تیل ملے گا وہیں سے خریدے گا۔

روسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں روس میں بھارت کے سفیر ونے کمار نے کہا کہ امریکا خود  بھی اور  یورپ سمیت دیگر ممالک روس سے تجارت کر رہے ہیں، بھارت کو بھی جہاں سے سستا تیل ملے گا وہیں سے خریدے گا۔

 

بھارتی سفیر نے کہا کہ بھارت روس تجارت دو طرفہ تعلقات اور باہمی مفادات پر مبنی ہے، بھارتی حکومت قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اقدامات جاری رکھے گی۔

بھارتی سفیر نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت پراضافی محصولات کو غیرمعقول، غیر منصفانہ اور بلاجواز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker