پاکستان
لاہور: نجی اسکول ٹیچرکا چھٹی جماعت کے طالبعلم پر بہیمانہ تشدد ،بچہ بیمار ، ٹیچر گرفتار

لاہور: ڈیفنس سی میں نجی اسکول ٹیچر نے چھٹی جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچہ بیمار پڑگیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد عبد الرزاق کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس کا بیٹا فہد رزاق نجی اسکول میں چھٹی جماعت کاطالب علم ہے جہاں ایک ٹیچر ثمر عباس نے اسے تھپڑوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر کے مطابق تشدد سے بچے کے نازک حصوں پر نشانات پڑ گئے اور اسے بخار ہوگیا جب کہ پرنسپل سے شکایت کی تو انہوں نے ایک نہ سنی۔
پولیس نے ملزم ثمر عباس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔



