پاکستان
پی پی رہنما خورشید شاہ کی طبعیت ناساز، سکھر سے کراچی کے اسپتال منتقل

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبعیت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔
خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔



