پاکستان

سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے این ایف سی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا

اسلام آباد:  ملک کے مختلف  حصوں میں  سیلاب کی صورتحال کی وجہ  سے قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی) کا کل ہونے والا  اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وفاقی  وزارت خزانہ کے مطابق  حالیہ سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے این ایف سی کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت نے سیلاب کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

خیال رہےکہ قابل تقسیم مالی وسائل کی مرکز اور صوبوں کے درمیان تقسیم کا فارمولہ طےکرنے کے لیے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس کل وزارت خزانہ میں ہونا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  اب تک 10این ایف سی کمیشن تشکیل دیےگئے ہیں جن میں سے صرف 4 نتیجہ  خیز  رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker