
کوئٹہ:سریاب روڈ بی بی زیارت کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 26 سالہ محمد صدیق ہاشمی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



