پاکستان

خیبر پختونخوا کے جنگلات سے ایک ارب 70کروڑ روپےکی لکڑی کی غیرقانونی کٹائی بے نقاب

خیبر پختونخوا کے جنگلات  سے ایک ارب 70 کروڑ  روپےکی غیر قانونی لکڑی کی کٹائی  بے نقاب ہوگئی۔

جنگ  اور دی نیوز میں شائع ارشد عزیز ملک کی رپورٹ کے مطابق کچھ افسروں کے خلاف کیسز نیب  اور محکمہ اینٹی کرپشن بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کُل 140 افسران اور اہلکار کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

فار سٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل (FP&MC) پشاور کی رپورٹ کے مطابق ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی اور دیگر علاقوں سے ضبط شدہ تمام لکڑی مزید کارروائی تک تحویل میں لے لی گئی ہے، جس کی مالیت ایک ارب 70 کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی لکڑی کی مقدار میں اضافےکا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہےکیونکہ مزید تین کمپاؤنڈز کی مانیٹرنگ جاری ہے، یہ مانیٹرنگ صوبائی کابینہ کی ہدایات پرکی گئی تھی جس میں ووڈ لاٹس، منظور شدہ  ورکنگ پلانز، ایف ڈی ایف اسکیمز، 2003 کی پالیسی برائے خشک اور گرے ہوئے درختوں اور غیر قانونی کٹائی پالیسی کے تحت کی جانے والی کٹائی کا احاطہ کیا گیا، تحقیقات میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker