پاکستان

سی پیک فیز ٹو سے پاک چین تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا، احسن اقبال

تیانجن: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک (چین-پاکستان اقتصادی راہداری) کے دوسرے مرحلے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا اور نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔

احسن اقبال نے تیانجن کے دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے نئے امکانات پر بات کی اور "ہوان شینگ نیو انرجی” کے جدید سولر پلانٹ کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے پاکستان میں بندرگاہوں کی ترقی، قابل تجدید توانائی، اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے "ہوان شینگ” پلانٹ کو چوتھے صنعتی انقلاب کا خودکار نمونہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان بھی اسی طرز کے جدید توانائی منصوبوں سے استفادہ حاصل کرے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ زرعی ترقی کے لیے پاکستان، چین کی مدد سے بائیوٹیکنالوجی میں تعاون کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی ٹیکنالوجی اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں ممالک ایک مؤثر پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں۔

انہوں نے جانوروں کی ویکسین بنانے والی ایک چینی کمپنی کا بھی دورہ کیا اور پاکستان میں پلانٹ لگانے کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لائیو اسٹاک زرعی معیشت کی بنیاد ہے، اور اگر جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جائے تو حلال گوشت کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker