پاکستان

یورپی یونین کا سیلاب متاثرین کیلئے فوری طور پر 35کروڑ روپے کی ہنگامی امداد کا اعلان

یورپی یونین نے سیلاب متاثرین کیلئے فوری طور پر 35کروڑ روپے کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔

یورپی یونین کے مطابق سیلاب متاثرین کی فوری ضروریات کیلئے 35 کروڑ روپے کی امداد دے رہے ہیں، پاکستان میں تباہ کن فلیش فلڈز سے متعدد افراد جاں بحق اور لاپتہ ہیں، مون سون بارشوں کے باعث آنے والے فلیش فلڈز سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

یورپی یونین نے جاں بحق افراد کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ امداد قابلِ اعتماد انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

یورپی یونین کے مطابق امداد میں جان بچانے والی ہیلتھ سروسز شامل ہوں گی، سب سے زیادہ متاثرہ اور کمزور افراد کیلئے کیش معاونت فراہم کی جائے گی اور یورپی یونین مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی نائب صدر نے ٹیلی فون کیا اور حالیہ سیلاب سے جانی نقصان پراظہارتعزیت کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطبق یورپی یونین نائب صدر نے متاثرین اوران کے خاندانوں سے اظہاریکجہتی کیا اور پاکستان کو ریلیف اوربحالی کی کوششوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان نے بتایاکہ نائب وزیراعظم نے اظہارِ یکجہتی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ماحولیاتی بحران سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker