پاکستان
کراچی: جنریٹر چوری، دھمکیوں اور ہراساں کرنےکےکیس میں 3 سالہ بچےکی ضمانت منظور

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے جنریٹر چوری، دھمکیوں اور ہراساں کرنے کے کیس میں 3 سالہ بچے کی ضمانت منظور کرلی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں خاندان کے7 افراد سمیت 3 سال کے بچے پر جنریٹر چوری، دھمکیوں اور ہراساں کرنےکے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے 3 سال کے بچے رحیم اللہ کی 5 ہزار روپے میں ضمانت منظور کرلی۔
وکیل کے مطابق رحیم اللہ سمیت 7 افرادکے خلاف شہری نے مقدمہ درج کرایا ہے، ملزمان کے خلاف عدالتی حکم پر سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق رحیم اللہ اور دیگرپر جنریٹر چوری، دھمکیاں دینے، ہراساں کرنے اور 90 ہزار روپے چوری کا الزام ہے۔



