پاکستان

برطانیہ کی حکمران جماعت کے اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا

لندن: برطانیہ کی حکمران جماعت کے دو ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سائمن اوفر اور پیٹر پرنسلے پارلیمانی وفد کے ہمراہ گئے تھے، وفد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں طبی اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینےگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے دونوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔

 

لیبر ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی رویے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں طبی سہولتوں کو درپیش چیلنجز کو قریب سے دیکھنا چاہتے تھے لیکن اسرائیل نے اجازت نہ دی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں اسرائیلی سفارت خانے نے واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ ترجمان برطانوی دفتر خارجہ نے لیبر ارکان پارلیمنٹ کو روکنےکو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ فارن آفس منسٹر ہمیش فالکنر اور دیگر حکام ارکان پارلیمنٹ سے رابطے میں رہے، اسرائیلی حکام کو کہہ دیا ہےکہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے یہ سلوک مناسب نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی حکام نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روکا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker