پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ، سعودی عرب سے دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف  اور  سربراہ   جے یو  آئی مولانا فضل  الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک  رابطہ  ہوا  جس میں  دونوں رہنماؤں نے پاکستان  اور  سعودی عرب کے درمیان  دفاعی معاہدے  پر  تبادلہ  خیال ہوا۔

اعلامیے کے مطابق  مولانا فضل الرحمان  نے  پاک  سعودی   معاہدے کو  تاریخی  قرار  دیتے  ہوئے اسے سراہا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا  تھا کہ  پاکستان کو  حرمین شریفین کی  حفاظت کی  سعادت نصیب ہونا  قابل مسرت ہے۔

اعلامیےکے مطابق   دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ  اور غزہ کی صورتحال پر  بھی گفتگو کی اور غزہ  میں مستقل  امن  اور  پاکستان کے  امن کی کوششوں میں اہم کردار  پر  بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں نے غزہ میں جنگ بندی پر حماس کے بیان کو خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے کا موقع قرار دیا اور حماس کے جنگ بندی کے بیان کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنےکا نادر موقع بھی قرار دیا۔

 وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ساتھ دیتا  رہےگا، غزہ میں جنگ بندی  سے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام ہوگی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب  پایہ تکمیل کو  پہنچےگا۔

 وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ  مشرق وسطیٰ میں امن خطے کے لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker