پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے 2 روزہ دورے پر کوالالمپور روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور کے لیے روانہ ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے ہیں،  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ  اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی جس دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

حکام کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ  تجارت، آئی ٹی و ٹیلی کام، حلال انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر بھی غور ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker