بلوچستان
بلوچستان کے علاقےکورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان میں جھڑپ،4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پرامن لوگوں پر حملہ کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ ہوئی جس میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلےکا ایک فرد بھی شہید ہوا اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشت گردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا تھا۔ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا۔



