پاکستان

چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اور چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین بلامقابلہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین بلامقابلہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر جبکہ محمد سرور رانا سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ محمد سہیل احمد خان فنانس سیکرٹری ، اخترعباس خواجہ ایسوسی ایٹ سیکرٹری، رانا امجد اقبال جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ایگزیکٹیو اراکین میں سلطان سید شاہ، حمیرا لطیف،فائزہ بتول،فریحہ شبیر،صبا ناز شامل ہیں۔

الیکشن کمشنر وسیم مجید ملک، اراکین بابر سہیل، زوہیب حسن گوندل کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker