مائیکرو سافٹ نے اپنا تیار کردہ پہلا اے آئی امیج جنریٹر ماڈل متعارف کرا دیا

مائیکرو سافٹ نے اپنا پہلا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ٹیکسٹ ٹو امیج جنریٹر مائی امیج 1 متعارف کرا دیا ہے۔
یہ اے آئی امیج جنریٹر ٹول مائیکرو سافٹ نے خود ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔
بظاہر مائیکرو سافٹ کی جانب سے شراکت دار کمپنی اوپن اے آئی پر انحصار کم کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں مائیکرو سافٹ نے خود تیار کیے گئے اولین اے آئی ماڈلز تیار کرنے کا اعلان کیا تھا اور اب نئے امیج جنریٹر کو سفر کا نیا پڑاؤ قرار دیا ہے۔
مائیکرو سافٹ نے بتایا کہ اس نے کریٹیو پروفیشنلز کے فیڈ بیک کی مدد سے یہ اے آئی امیج جنریٹر تیار کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق مائی امیج 1 فوٹو رئیلسٹک امیجری جیسے روشنی، لینڈ اسکیپ اور دیگر میں عبور حاصل کرچکا ہے۔
درحقیقت کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ صارف کی درخواستوں پر زیادہ تیز رفتاری سے تصاویر تیار کرسکتا ہے۔
مائی امیج 1 مائیکرو سافٹ کی دیگر اے آئی پراڈکٹس جیسے مائی وائس 1 اے آئی اور چیٹ بوٹ مائی 1 پریویو میں شامل ہوگیا ہے۔
کمپنی نے ابتدا میں اوپن اے آئی میں سرمایہ کاری کی تھی مگر وقت کے ساتھ دونوں کمپنی کا تعلق زیادہ پیچیدہ ہوگیا۔
مائیکرو سافٹ نے حال ہی میں مائیکرو سافٹ 365 کے لیے Anthropic اے آئی ماڈلز کو کچھ فیچرز کے لیے استعمال کرنا شروع کیا، جبکہ وہ اپنے اے آئی ماڈلز کی تیاری پر کافی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
یہ امیج جنریٹر ابھی عام افراد کو دستیاب نہیں۔



