پاکستان
افغان طالبان نے اپنے ہی ٹینک کو پاکستانی ٹینک قرار دیکر قبضے میں لینے کا دعویٰ کردیا

افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضےکا جھوٹا دعویٰ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا اور ترجمان افغان طالبان نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوسٹ شیئر کرکے جھوٹ پھیلانے کی ناکام کوشش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں تاثردینے کی کوشش کی گئی کہ ٹی55 ٹینک پاکستانی فوج سے چھینا گیا، روسی ساختہ ٹی 55 ٹینک درحقیقت افغان طالبان کے زیر استعمال ہے۔



