پاکستان

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 16 دن کی توسیع کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 30ستمبر کو ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کی تھی۔

تاہم ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں نے تاریخ 30 اکتوبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker