کھیلفٹ بال

رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو، جو ریکارڈز توڑنے کے لیے مشہور ہیں، نے منگل کو ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کروا لیا۔

40 سالہ رونالڈو نے ہنگری کے خلاف میچ میں 2 شاندار گول اسکور کیے اور یوں وہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

رونالڈو کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے 50 میچز میں مجموعی طور پر گولز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گولز کا عالمی ریکارڈ گوئٹے مالا کے کارلوس روئیز کے پاس تھا جن کے گولز کی تعداد 39 تھی۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی راز نہیں کہ قومی ٹیم کی نمائندگی میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، اسی لیے میں یہ منفرد سنگِ میل حاصل کرنے پر انتہائی فخر محسوس کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ پرتگال اور ہنگری کے درمیان ورلڈکپ کوالیفائرز کا میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا تھا۔

ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ ایف میں پرتگال 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker