پاکستانSind

کراچی کی مرکزی شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کی دھلائی مہم کا آغاز ہوگیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شہر کی مرکزی شاہراہوں اور پیدل چلنے والے راستوں کی صفائی و دھلائی کا کام شروع کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے احکامات پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے صفائی کا آغازکیا ہے، رات گئے فیرئیر ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاؤن میں سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کی گئی۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہو رہی ہیں، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں سالڈ ویسٹ بورڈ سڑکوں کی صفائی اوردھلائی بھی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker