پاکستانSind

مٹیاری میں عدالتی عمارتوں کی ناقص تعمیرات، قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا انکوائری کا حکم

کراچی: قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ضلع مٹیاری میں عدالتی عمارتوں کی ناقص تعمیرات کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے7 روز میں رپورٹ طلب کی ہے۔

اس حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر ایکسز ٹو جسٹس سہیل احمد مشوری کی جانب سے چیئرمین وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ضلع مٹیاری میں حالیہ تعمیر ہونے والی 8 کورٹس اور دو بنگلوں کی تعمیرات ناقص ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ عمارتوں کی تعمیرات مکمل ہونے کے فوری بعد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کی انکوائری میں تعمیراتی نقائص،فنڈز کے ضیائع کا تعین اور ناقص تعمیرات کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے 7 روز میں انکوائری مکمل کرکے تفصیلی رپورٹ جمع کروائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker