پاکستان

کرنٹ لگنے سے 30 اموات، بجلی کی 3 تقسیم کارکمپنیوں پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد: پنجاب کی 3 بجلی تقسیم کارکمپنیوں پر کرنٹ سے ہونیوالی 30 اموات پر 5کروڑ 75 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 2023-24 کے دوران کرنٹ لگنے سے 30 اموات ہوئیں، اس عرصے کے دوران لیسکو میں 13،گیپکو میں 9 اور فیسکو ریجن میں 8 اموات ہوئیں۔

اموات کے پیش نظرنیپرا نے لیسکو ،گیپکو اور فیسکو پر5کروڑ 75 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کردیے۔

نیپرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیسکو پر 3کروڑ روپے،گیپکو پر ایک کروڑ75 لاکھ روپے جبکہ فیسکو پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق متعلقہ کمپنیاں15 دنوں میں جرمانہ نامزد بینکوں میں جمع کرائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker