ٹک ٹاک میں نوجوانوں کے اسکرین ٹائم کو محدود رکھنے کیلئے نئے فیچرز کا اضافہ
ڈروم اسکرولنگ کی اصطلاح اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب آپ کسی سوشل میڈیا ایپ میں مواد کو مسلسل دیکھتے یا پڑھتے رہیں اور فون کو رکھنا مشکل ہو جائے۔

اس عادت کو نیند اور ذہنی صحت کے مسائل سے جوڑا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک نے اپنے اسکرین ٹائم منیجمنٹ پیج کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس پیج میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کے اسکرولنگ کے وقت کو محدود کیا جاسکے۔
نئے فیچرز میں ایک affirmation journal نامی فیچر بھی ہے جس سے آپ 120 سے زائد پروموٹس کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
اسی طرح ایک ساؤنڈ جنریٹر ہے جو سکون پہنچانے والی آوازیں پلے کرتا ہے اور سانس کی ورزشوں کے بارے میں تجاویز دیتا ہے۔
صارفین ان فیچرز میں مختلف مشنز مکمل کرکے بیجز حاصل کرسکیں گے جو اچھی عادات کی معاونت کرتے ہیں۔
جیسے رات کے وقت ٹک ٹاک سے دور رہنے اور روزانہ یا ہفتہ وار بنیادوں پر اسکرین ٹائم کو محدود کرنے پر بیجز ملیں گے۔
ٹک ٹاک نے بتایا کہ یہ خیال ٹک ٹاک یوتھ کونسل کی بدولت سامنے آیا۔
اس سے قبل 2025 کے شروع میں ٹک ٹاک نے پیرنٹل کنٹرولز اور دیگر فیچرز متعارف کرائے تھے جن کا مقصد والدین کو بچوں کے ٹک ٹاک پر گزارے جانے والے وقت کو مانیٹر کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔



