پاکستان
لودھراں میں بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، مریم نواز نے ڈی سی کو ہٹا دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لودھراں میں بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مین ہول میں بچے کے گرنے کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے واقعے کے بعد فوری طور پر ڈی سی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ کسی معصوم جان کو سرکاری افسر کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔



