انٹرنیشنل

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں‘ فوجی اہداف پرفضائی حملے شروع کر دیے ہیں.تھائی رائل آرمی

تھائی لینڈ کی رائل آرمی کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد متعدد علاقوں میں فوجی اہداف پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح کمبوڈیا کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ہیں. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کمبوڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ تھائی لینڈ نے کیا تھا اور اس نے جوابی کارروائی نہیں کی ہے تھائی لینڈ کی فوج کا کہنا ہے کہ اسے متنازع سرحد سے صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے پر کمبوڈیا کے شہر سمراونگ میں ٹینکوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگا ہے.

دوسری جانب، سرحد پر جاری جھڑپوں کے باعث تھائی حکام کی جانب سے سا کیو شہر میں انخلا کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں یہ قصبہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد سے تقریباً 48 کلومیٹر اور بنکاک سے 200 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے تھائی فوج نے کمبوڈیا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صوبہ سی ساکیٹ کے قریب سرحد پر تھائی فوجیوں پر ڈرون، مشین گنوں اور گرینیڈ سے حملے کر رہا ہے.
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ کمبوڈیا کے فوجی شمال مشرقی تھائی لینڈ کے سرحدی گاﺅں بان کروات کے متعدد شہری علاقوں پر بی ایم 21 ایم ایل آر ایس (BM-21 MLRS) راکٹ بھی فائر کر رہے ہیں کمبوڈیا کا کہنا ہے کہ دراصل تھائی لینڈ جارحیت کر رہا ہے اور انہوں نے بالکل بھی جوابی کارروائی نہیں کی ہے. اس سے قبل اتوار کے روز تھائی لینڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے فوجیوں کا جنوب مشرقی صوبے سی سا کیٹ میں کمبوڈیا کے فوجیوں کے ساتھ 35 منٹ تک مسلح تصادم ہوا تھا بعد ازاں تھائی لینڈ نے سی ساکیٹ اور تین دیگر سرحدی صوبوں سے لوگوں کے انخلا کا حکم دیا تھا.
یاد رہے کہ جولائی میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان مسلح سرحدی جھڑپوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد دونوں ملک جنگ بندی پر رضامند ہو گئے تھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات کو روکنے کی دھمکی کے بعد ملائیشیا کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا اور اس متعلق ایک ڈکلیریشن پر اکتوبر میں دستخط ہوئے تھے صدر ٹرمپ یہ جنگ بھی رکوانے کا دعویٰ کرتے آئے ہیں تاہم گذشتہ گزشتہ ماہ تھائی لینڈ نے جھڑپوں کے بعد یکطرفہ طور پر اس ڈکلیریشن معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker