انٹرنیشنل

پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، آسٹریلیا میں حملہ آور افغان شہری نکلا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پروگرام کے دوران فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کرنے والا افغان شہری نکلا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے آسٹریلیا میں حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی خبر جھوٹ ثابت ہوئی۔ اور اب تصدیق ہوگئی ہے کہ حملہ آور کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے تھا۔

بھارتی میڈیا جس پاکستانی شہری کے پروفائل کی بنیاد پر پروپیگنڈا کر رہا تھا، وہ خود سامنے آگیا۔

شیخ نوید نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ میرا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارتی میڈیا پر اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میری تصویر کو سوشل میڈیا پر استعمال کر کے مجھے حملے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ جو مکمل بے بنیاد ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع دنیا کے مشہور بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker