Sind

سندھ حکومت کا کراچی میں ہیوی ٹریفک سے آئے روز ٹریفک حادثات کا اعتراف

کراچی: صوبائی و زیر داخلہ ضیا ءالحسن لنجار نےسندھ اسمبلی کو بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ ہیوی ٹریفک سے آئے دن حادثات ہورہے ہیں اور اب تک 250 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی معاذ محبوب نے سندھ اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کے دوران دریافت کیا تھا کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟

وزیر داخلہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ہیوی ٹریفک سے آئے دن حادثات ہو رہے ہیں اور اب تک 250 سو افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں تاہم حکومت کو اس صورتحال کا پوری طرح ادراک ہے اور اس مسئلے پر ایوان کی ایک کمیٹی بنائی جاچکی ہے۔

ضیا لنجار کا کہنا تھا ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا مگر یہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ سیاسی جماعتیں اس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرٹریلر پر ایک لاکھ روپے کاچالان ہے، ایک ٹریلر کو دن میں تین تین دفعہ بھی چالان ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کراچی میں 12 ہزار سے زائد ٹرک اور ڈمپر کو ٹریکرز لگائے ہیں، حادثات کی وجوہات بھی ہیں، موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ نہیں استعمال کرتے، آگاہی مہم کے باوجود کوئی ہیلمٹ پہننے کے لیے تیار نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker