پاکستان

گھوٹکی: بس سے اغوا کیےگئے تمام مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گڈوکشمور روڈ پر بس سے اغوا کیےگئے تمام مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا۔

ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر کے مطابق بس کنڈکٹر مغوی مسافروں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکا تھا، ڈاکوؤں نے 14 مسافروں کو اغوا کیا تھا۔

ڈی ایس پی کے مطابق 13 مغوی بازیاب ہوئے ہیں اور ایک کی لاش مل گئی ہے جس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ جاں بحق مغوی کریم بخش ضلع جعفرآباد کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، ڈاکوؤں نے پولیس بکتر بند پر راکٹ بھی فائر کیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker