پاکستان

لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے سے بند، 4 پروازیں اسلام آباد اتارلی گئیں

لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

لاہور کا فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے سے بند ہیں جبکہ 4 پروازیں اسلام آباد اتارلی گئیں،لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ کراچی کی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

دھند کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

ایم 2 بلکسر سے کوٹ مومن تک بجانب لاہور بند کردی گئی۔ اسی طرح موٹر وے ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی، سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بندہے۔

ادھر خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہو گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker