
ایم ایس سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال کے مطابق سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں 22 سال کے نوجوان میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایم ایس نے بتایا کہ مریض بفرزون کا رہائشی ہے جسے رپورٹ مثبت آنے پر آئسولیشن میں منتقل کردیا گیا ہے، متاثرہ شخص کی کوئی سفری ہسٹری سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کراچی میں ایم پاکس کا پہلا کیس رواں سال مارچ میں رپورٹ ہوا تھا۔



