پاکستان
وزیراعظم نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سرکاری تعطیلات کی منظوری دے دی۔

عاشورہ کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیاگیا، 9 اور 10محرم الحرام کو تعطیل ہوگی، ملک بھرمیں جلوس نکالے جائیں گے، اس دوران تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
سندھ حکومت نے بھی 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا، حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10محرم الحرام کے موقع پر 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔
یاد رہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشورہ منایا جاتا ہے۔
محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے پیشِ نظر ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔



