پاکستانتازہ ترین

98 فیصد پاکستانیوں کے پاس ڈیجیٹل شناختی کارڈ مگر صرف 30 فیصد بینکنگ نظام کا حصہ ہیں: ظفر مسعود

ینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان میں 98 فیصد شہریوں کے پاس ڈیجیٹل شناختی کارڈ کی سہولت موجود ہے تاہم اس کے باوجود صرف 30 فیصد بالغ افراد رسمی بینکنگ کے نظام کا حصہ ہیں۔

نیویارک میں ماسٹر کارڈ کے زیرِ اہتمام ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ظفر مسعود نے پاکستان کے شمولیتی مستقبل، ڈیجیٹل جدت اور مالیاتی شمولیت کے حوالے سے اہم خیالات کا اظہار کیا۔

اس پرمغز اور معلوماتی گفتگو کی میزبانی نامور گلوکارہ اور انجینئر مومنہ مستحسن نے کی۔

ملکی معیشت اور مالیاتی نظام پر بات کرتے ہوئے ظفر مسعود نے بالغ افراد کے رسمی بینکنگ کا حصہ نہ ہونے اور اس خلیج کو ختم کرنے کے لیے محض مراعات کے بجائے ایک مربوط نظام اور ‘سوسائٹی چارٹر’ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ٹیلنٹ کا مرکز ہونے کے ناطے ملکی بینکنگ نظام کو فری لانسرز اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورز کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان کی کمائی کو باضابطہ معیشت کے دھارے میں لایا جا سکے۔

ٹیکنالوجی اور معاشی ترقی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر مسعود نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)، فن ٹیک اور ترسیلاتِ زر کے لیے اسٹیبل کوائنز (کرپٹو) جیسے جدید رجحانات سے گریز کے بجائے انہیں اپنانا چاہیے تاکہ مالیاتی شمولیت کو فروغ مل سکے۔

نشست میں خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملکی ورک فورس اور مالیاتی نظام میں خواتین کی کم نمائندگی کوئی مذہبی رکاوٹ نہیں بلکہ ایک ثقافتی مسئلہ ہے، اس خلیج کو ختم کرنے کے لیے خاندان کے مردوں کا تعاون اور پیشہ ورانہ ترقی میں خواتین کی حمایت انتہائی ناگزیر ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مقررین نے واضح کیا کہ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں نہ ہونے کے برابر حصہ ڈالنے کے باوجود پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہے، اس چیلنج سے نمٹنے اور بین الاقوامی فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے ہمیں اپنے ماحولیاتی منصوبوں کو تکنیکی بنیادوں پر مزید بہتر اور ٹھوس بنانا ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر ظفر مسعود نے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہنے کے اپنے ذاتی تجربے کی روشنی میں قیادت، زندگی اور موت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جب کہ سامعین کو خود احتسابی اور پچھتاوے سے پاک زندگی گزارنے کا پیغام دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker