Quetta

پشاور سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا گیا

پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر جیکب آباد میں روک لیا گیا۔

 ریلوے حکام کے مطابق جمعہ کی صبح میر پور ماتھیلو کے مال گاڑی کے ڈبے کے پٹری سے اتر جانے سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ، جس کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس 14گھنٹے کی تاخیر سے جیکب آباد پہنچی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا۔

  ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس کو ہفتہ کی صبح کوئٹہ کیلئے روانہ کیا جائے گا ، تاہم کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس آج صبح مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker