پاکستان

طورخم بارڈر جزوی طور پر بحال، افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا سلسلہ شروع

طورخم بارڈر جزوی طور پر بحال، افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا سلسلہ شروع
🔶 لنڈی کوتل: پاک-افغان طورخم بارڈر، جو حالیہ سیکیورٹی کشیدگی کے باعث بند تھا، آج افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے۔
🔶 ذرائع کے مطابق بارڈر تقریباً ایک ماہ تک مکمل بند رہا، جبکہ پانچ ماہ سے زائد عرصے سے تجارت اور عام شہریوں کی آمدورفت بھی معطل ہے اور تاحال تجارتی سرگرمیاں بحال نہیں ہو سکیں گی۔
🔶 حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بارڈر کو محدود پیمانے پر صرف افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا ہے، جبکہ تجارت اور عام افراد کی آمدورفت بدستور بند رہے گی۔
🔶 دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
🔶 قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افغان شہریوں کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کی دفعہ 14 کے تحت طورخم کے راستے افغانستان واپس بھجوا دیا ہے۔
🔶 حکام کے مطابق صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور سیکیورٹی حالات بہتر ہونے پر بارڈر کو مکمل طور پر کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker