پاکستان
پاکستان کا لیبیئن نیشنل آرمی سے 4 ارب ڈالرکا اسلحہ فروخت کرنےکا معاہدہ ہوگیا

پاکستان نے لیبیئن نیشنل آرمی کو 4 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنےکا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت لیبیا کو 16 جے ایف 17 لڑاکا طیارے بھی فراہم کیے جائیں گے۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق 4 پاکستانی اہلکاروں نے تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے لیبیا کی نیشنل آرمی (ایل این اے) کو 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا فوجی سازوسامان فروخت کرنےکا معاہدہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی دفاعی برآمدات کے اب تک کے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے لیبیا کے شہر بن غازی میں پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور لیبیا کی نیشنل آرمی کے نائب کمانڈر اِن چیف صدام خلیفہ حفتر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد اسلحے کی خریداری کے معاہدے کوحتمی شکل دی گئی۔



