پاکستان

متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی گئی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔

جیو نیوز کے مطابق متنازع ٹویٹس کیس کا مختصر فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے سنایا۔

عدالت نے کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔

اس سے قبل آج کیس کی سماعت کے دوران ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتےہیں جس کے بعد انہوں نے سماعت کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker