پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ کا فوری اجلاس طلب، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائیگی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا فوری اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم چیمبر میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

تمام وفاقی وزرا پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے چیمبر میں پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کیا گیا ہے جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker