انٹرنیشنلتازہ ترین

برازیل میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 62 افراد جاں بحق

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں مسافر بردار طیارہ گرگیا، طیارے میں 62 مسافر سوار تھے جو کہ سب ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئن انجن طیارہ برازیل کے جنوبی علاقے کاسکاویل سے ساؤ پاؤلو جا رہا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں جہاز کو فضا سے زمین پتر گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمین پر گرتے ہی جہاز میں آگ بھڑک اٹھتی ہے۔

ائیرلائن کا کہنا ہے کہ بدقسمت طیارے میں 58 مسافر اور عملے کے 4 افراد سوار تھے، حادثے کی وجہ کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

برازیل کے سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ طیارے رہائشی علاقے میں گرااور کئی گھروں سے ٹکرایا۔

خبرایجنسی کے مطابق حکام نے حادثے میں تمام 62 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker