چمن 23 ستمبر : غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، متعدد گرفتار اور ڈی پورٹ
چمن : پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ آج بھی اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ نے رسالدار محمدحنیفیا دفعدار حاجی صادق، لیویز اور ایف سی فورسز کے ہمراہ چمن کے علاقے رحمان کہول روڈ میں مؤثر کارروائیاں کی۔کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لے کر، ضروری قانونی تقاضہ مکمل کرنے کے بعد افغانستان واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر امتیاز علی بلوچ نے اس موقع پر واضح وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور پر وطن واپس چلے جائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر کیا جاۓ گا