انٹرنیشنل

امریکی صدر ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا نے مکمل جنگ بندی کا معاہدہ کرلیا ہے۔

صدر ٹرمپ  آذربائیجان اور آرمینیا کے صدور کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کرلیے، دونوں ممالک تجارت اور معیشت کو ترجیح دیں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  دونوں ممالک بڑی جنگ کی طرف جارہے تھے،  میں نے دونوں ممالک سے کہا لڑائی نہیں تجارت کرو، آذربائیجان اور آرمینیا کے لیڈرز نے یقین دہائی کرائی کہ وہ جنگ نہیں لڑیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک سے ٹیکنالوجی معاہدوں میں اےآئی ڈیلز شامل رہیں گی۔ میں جنگیں نہیں چاہتا، امن اور تجارت چاہتا ہوں۔

خیال رہےکہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 1980 کی دہائی سے سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ پر قبضے کا تنازع چل رہا ہے۔

سویت یونین سے آزادی حاصل کرنے والی دو سابق ریاستوں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 6 سالہ جنگ 1994 میں اختتام پزیر ہوئی تھی، جنگ کے نتیجے میں آرمینیا نے نگورنو کاراباخ کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا تاہم 2020 میں آذربائیجان نے دوبارہ کچھ حصہ واپس لے لیا تھا۔

پھر اکتوبر 2023 میں نگورنو کاراباخ میں ایک بار پھر آذربائیجان کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا جس کے باعث نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند غیر مسلح ہونے پر مجبور ہو گئے اور انہوں نے حکومت تحلیل کرنے اور آذربائیجان کے ساتھ الحاق کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker