پاکستانتازہ ترین

سکھر : کار ٹرک سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق ،خاتون زخمی

سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔سکھر پولیس کے مطابق حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے جا ٹکرائی۔پولیس کے مطابق حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس نے کہا کہ کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم زخمی اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ ہسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker