تازہ ترین

موبائل ڈیٹا اور کال پیکجز میں اضافے پر بریفنگ طلب

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) افسران پر غیرقانونی کال سینٹرز سے ماہانہ ڈیڑھ کروڑ رشوت لینے کے الزام پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو طلب کر لیا۔

ڈی جی این سی سی آئی اے سے مبینہ کرپشن کے معاملے پر کارروائی کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے موبائل ڈیٹا اور کال پیکجز میں اضافے پر بریفنگ طلب کر لی ہے۔ وفاقی وزیرآئی ٹی اینڈ ٹیلی کام موبائل ڈیٹا اور کال پیکجز پر بریفنگ طلب کی گئی ہے۔

موبائل فون صارفین کےحقوق کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی سی ٹی ہاؤس ہولڈ سروے ایپ کے ذریعے جمع ڈیٹا کی حفاظت پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

ای ٹیگزوہیکل مانیٹرنگ سسٹم کا ڈیٹا کس کے پاس؟ سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے۔ وی پی این لائسنسنگ کے طریقہ کار پر چیئرمین پی ٹی اے کی بریفنگ طلب کی گئی ہے۔

کمپنیوں کے لیےمستقبل میں وی پی این لائسنس لینے کا طریقہ کار واضح کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مختلف علاقوں میں ناقص موبائل نیٹ ورک پر یو ایس ایف سی ای او سے پیش رفت رپورٹ طلب۔

سینیٹرز کی جانب سے اٹھائے گئے موبائل سروس مسائل پر جامع بریفنگ دی جائے گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس 9 دسمبر کو پارلیمنٹ لاجز میں ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker