پاکستانتازہ ترین

میر علی بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں میر علی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ کانسٹیبل تھانا میر علی میں کمپیوٹر آپریٹر کے عہدے پر تعینات تھا۔ جان عالم کی نماز جنازہ پولیس لائن میرانشاہ میں ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ میں ٹوچی کمانڈنٹ بریگیڈیئر عامرعباس، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر روخانزیب خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی انویسٹی گیشن علی خان و دیگر اہلکار شریک تھے۔ جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاﺅں ہرمز روانہ کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker